واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر متنازع بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو پسند آئے نہ آئے ، گرین لینڈ لے کر رہیں گے۔
اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے گرین لینڈ پر قبضہ نہ کیا تو چین یا روس قابض ہو جائے گا ، ہم دونوں ملکوں کو اپنا ہمسایہ نہیں بنانا چاہتے۔
مزید پڑھیں: ایران پرگہری نظر، شہریوں کو قتل کیا گیا توامریکا مداخلت کرے گا، ٹرمپ
امریکی صدر نے کہا کہ گرین لینڈ کا کام آسانی سے ہو جائے ورنہ مشکل طریقہ اختیار کرنا پڑے گا۔
دوسری جانب ٹرمپ کے بیان پر گرین لینڈ سے عوام کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ، پانچ بڑی سیاسی جماعتوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم امریکن ہونا پسند کرتے ہیں نہ ڈینش ، گرین لینڈر ہی رہیں گے۔ فیصلے کا اختیار یہاں کے عوام کے پاس ہے۔











