هفته,  10 جنوری 2026ء
ایران پرگہری نظر، شہریوں کو قتل کیا گیا توامریکا مداخلت کرے گا، ٹرمپ

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران میں جاری مظاہروں اور عوام کے خلاف ہونے والے ظلم و تشدد پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

 امریکی صدرنے کہا کہ اگرایران میں عوام کے خلاف قتل وغارت گری ہوئی توامریکا مداخلت کرے گا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس کا مطلب ایران میں فوجی کارروائی نہیں ہوگی۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی حکومت برسوں سے اپنے عوام کے ساتھ برا سلوک کرتی رہی ہے اوراب ایرانی عوام کی جانب سے جواب آ رہا ہے، ٹائم میگزین کے مطابق ایران میں پُرتشدد مظاہروں کے دوران اب تک 217 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرائے کے فوجیوں کو برداشت نہیں کرینگے ، ٹرمپ اپنے ملک پر توجہ دیں ، آیت اللہ خامنہ ای

انہوں نے ایران کی موجودہ صورتحال کو انتہائی نازک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ شہروں پر عوام قابض ہیں اور حکومت کی گرفت کمزور ہو گئی ہے۔

علاوہ ازیں امریکی صدر نے پاک بھارت تعلقات اور سابقہ جنگی حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے پاکستان اور بھارت سمیت 8 جنگیں روکیں اور پاک بھارت تصادم میں 8 طیارے گرائے گئے، جس کے باعث پاکستانی وزیراعظم کے مطابق 10 ملین جانیں بچائی گئیں۔

 انہوں نے انسانی جانوں کی حفاظت اوراستحکام کے لئے امریکا کی ذمہ داری پر زوردیا اورکہا کہ وہ حالات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی انسانی بحران میں فوری ردعمل دیا جا سکے۔

مزید خبریں