واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، چین اور روس صرف امریکا سے ڈرتے ہیں۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر میں مداخلت نہ کرتا تو آج پورا یوکرین روس کے پاس ہوتا، ہمیشہ نیٹو کیساتھ رہیں گے، چاہے وہ ہمارے ساتھ نہ بھی ہوں۔
مزید پڑھیں:چینی صدر کا 2026 کے آغاز پر اہم پیغام
امریکی صدر نے کہا کہ میری مداخلت کے باعث نیٹو ممالک نے دفاعی اخراجات بڑھائے اور امریکا نے عالمی سطح پر اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں اکیلے 8 جنگیں ختم کرائیں، ناروے نے مجھے نوبل امن انعام نہ دینے کا احمقانہ فیصلہ کیا لیکن کوئی بات نہیں اصل بات تو یہ ہے کہ میں نے لاکھوں زندگیاں بچائیں۔











