ممبئی(روشن پاکستان نیوز) بھارت میں امریکی سفارتخانے نے امریکا میں زیر تعلیم بھارتی طلبہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی قوانین کی خلاف ورزی آپ کے اسٹوڈنٹ ویزا کیلئے سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔
ایکس پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اگر گرفتار کیا گیا یا آپ کسی بھی قانون کی خلاف ورزی کی تو آپ کا ویزا منسوخ ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: وہ علامات اور نشانیاں جو دیکھتے ہیں ویزا مسترد یا منسوخ ہو سکتا ہے
سفارتخانے نے کہا کہ آپ کو ملک بدر کیا جا سکتا ہے اور مستقبل میں امریکی ویزا کے لیے نااہل بھی قرار دیا جا سکتا ہے، لہٰذا قوانین کی پابندی کریں اور اپنے سفر اور تعلیمی مواقع کو خطرے میں نہ ڈالیں۔
امریکی سفارتخانے کا مزید کہنا تھا کہ امریکی ویزا استحقاق ہے، حق نہیں۔











