اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے غزہ کی پٹی میں کسی بھی امن مشن کے تحت اپنی فوج تعینات نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آذربائیجانی ٹیلی ویژن کو ایک انٹرویو میں صدر علیوف نے کہا کہ آذربائیجان کا اپنی سرحدوں سے باہر، بشمول غزہ میں استحکام کے لیے مجوزہ بین الاقوامی کوششوں کے تحت کسی بھی قسم کے فوجی دستے بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: امریکا پاکستان کی غزہ میں فوجی دستے بھیجنے پر غور کرنے کی پیشکش پر شکر گزار
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں آذربائیجان سے باہر کسی قسم کی فوجی کارروائی میں شرکت پر بالکل غور نہیں کر رہا۔ اس حوالے سے امریکی انتظامیہ سے ہمارا رابطہ رہا ہے اور ہم نے واشنگٹن کو کسی مشن کے طریقہ کار سے متعلق 20 سے زائد سوالات پر مشتمل فہرست بھی ارسال کی تھی۔











