جمعرات,  08 جنوری 2026ء
یورپ میں شدید برفباری، نظامِ زندگی درہم برہم، حادثات میں 6 افراد ہلاک، سینکڑوں پروازیں منسوخ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) یورپ میں شدید برفباری اور سرد موسم کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان دنوں یورپ میں موسم سرما اپنی شدت دکھا رہا ہے، مختلف ممالک میں شدید برفباری ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید سردی اور برفباری کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہے، برفباری کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پروازیں منسوخ ہونے سے مسافروں کو بھی شدید تکلیف کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: مری ایکسپریس وے پر شدید برفباری، ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فرانس کے دو الگ الگ علاقوں میں 5 افراد کی موت ہوئی، جبکہ بوسنیا کے دارالحکومت سرائیوو میں بھی ایک خاتون ہلاک ہوئی۔

اس کے علاوہ یورپ بھر میں سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جس کے باعث ہزاروں مسافر پیرس اور ایمسٹرڈیم کے ائیرپورٹس پر پھنسے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں