اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بھارت نے پاکستان سے جنگ بندی کیلئے امریکا کی کیسے منتیں کیں، حقائق سامنے آ گئے۔
امریکی محکمہ انصاف میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق 10 مئی کو جس دن بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی ہوئی، بھارتی سفارتخانہ ٹرمپ انتظامیہ کی اہم شخصیات سے رابطے میں تھا۔
دستاویزات منظرعام پر آنے سے دہلی کے سفارتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، دستاویزات کے مطابق بھارت نے چیف آف اسٹاف وائٹ ہاؤس سے لابنگ فرم کی مدد سے رابطہ کیا۔
مزیدپڑھیں: رانا ثناء اللہ نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو بڑی دھمکی دیدی
وائٹ ہاؤس کی چیف آف اسٹاف سوزی وائلز اور دیگر حکام سے لابنگ فرم کی مدد سے رابطہ کیا گیا، جس فرم کو بھارت نے ہائر کیا، اس کے سربراہ کی صدر ٹرمپ کے ساتھ تصویر بھی سامنے آگئی ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ بھارت کے رابطے کا مقصد جنگ سے متعلق میڈیا کوریج پر بات چیت کرنا تھا، دوسری جانب بھارتی صحافی نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے امریکی حکام سے رابطوں کیلئے لابنگ فرم کی خدمات حاصل کیں۔











