ماسکو(روشن پاکستان نیوز) روس نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی سرکاری رہائشگاہ نوگوروڈ میں ڈرون حملے کی کوشش کی۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ حملہ ریاستی دہشت گردی کی پالیسی کے تحت کیا گیا، تاہم روس نے تمام ڈرون مار گرائے اور کسی نقصان سے بچا لیا۔
سرگئی لاروف نے واضح کیا کہ ایسی کارروائیوں کا لازمی جواب دیا جائے گا اور یہ روس کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس اپنی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان سے افغانستان میں ڈرون حملے نہیں ہوتے اور نہ امریکا کو سرزمین دی،ترجمان پاک فوج
دوسری جانب یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اس دعوے کی تردید کی ہے اور کہا کہ یوکرین نے اس طرح کی کوئی کارروائی نہیں کی ،روس صدر ٹرمپ کی سفارتی کوششوں کو کمزور کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیوٹن کے گھر پر حملے کی کہانی مکمل طور پر گھڑی گئی، روس یوکرین کیخلاف اضافی حملوں کا جواز بنا رہا ہے، ہم سفارت کاری کو کمزور کرنے والے اقدامات نہیں اٹھاتے۔











