هفته,  27 دسمبر 2025ء
سکھ فار جسٹس تنظیم نے بھارت میں مسیحی برادری کیلئے محفوظ وطن کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سکھ فار جسٹس تنظیم نے بھارت میں مسیحی برادری کیلئے محفوظ وطن ٹرمپ لینڈ کا مطالبہ کر دیا۔

سکھ فار جسٹس تنظیم نے شمال مشرقی بھارت میں محفوظ وطن ٹرمپ لینڈکا نقشہ بھی جاری کر دیا ہے، مجوزہ خطہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے امریکی صدر سے براہِ راست مداخلت کی اپیل کر دی، بھارت میں کرسمس پر مسیحی برادری کو تشدد، حملوں اور جبر کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں: انڈر 19 ایشیا کپ میں شکست پر بھارتی بورڈ کا ٹیم سے تحقیقات کا فیصلہ

گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ مودی حکومت میں عیسائیوں اور سکھوں کو خطرات لاحق ہیں، سکھ فار جسٹس تنظیم نے بھارت میں پر تشدد واقعات کو ہندوتوا نظریے کے تحت منظم منصوبہ قرار دیا۔

مزید خبریں