اتوار,  21 دسمبر 2025ء
ایران میں غیر قانونی داخل ہونے والے 40 افغان مہاجرین سردی سے جاں بحق
ایران میں غیر قانونی داخل ہونے والے 40 افغان مہاجرین سردی سے جاں بحق

تھران(روشن پاکستان نیوز) غیر قانونی طور پر ایرانی سرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران سردی سے درجنوں افغان شہری جاں بحق ہو گئے۔

ایرانی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سرحد پر شدید سردی سے 40 افغان مہاجرین کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں ، 15 افغان مہاجرین کی لاشیں کوہسان اور ادرسکن اضلاع منتقل کی گئیں۔

ایرانی جریدے کے مطابق افغان باشندے اسلام قلعہ کے راستے سے شہر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ سینئرایرانی سرحدی کمانڈر کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2025 ایران میں غیر قانونی داخلے کی کوششوں میں دگنا اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: سردیوں میں ہونٹ کس وٹامن کی کمی سے پھٹتے ہیں؟ ماہرین نے آسان علاج بتا دیا

ایرانی جریدے نے بتایا کہ رواں سال 16 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین، پناہ گزینوں کو بے دخل کیا جا چکا ہے۔

مزید خبریں