ماسکو(روشن پاکستان نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یورپ کے رہنماؤں پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں خنزیر قرار دے دیا۔
روسی جرنیلوں کی تقریب سے خطاب کے دوران صدر پیوٹن نے کہا کہ یہ یورپی خنزیر ماضی کا بدلہ لینے کے لیے روس کو تباہ کرنا چاہتے ہیں لیکن روس کے خلاف تمام تباہ کن منصوبے ناکام ہو چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سب کو توقع تھی کہ روس ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اگر مخالف فریق اور اس کے سرپرست مجوزہ امریکی امن منصوبے کو سنجیدہ نہیں لیتے تو ہم اپنی تاریخی سرزمین کی آزادی طاقت سے حاصل کر لیں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کی روس سے تیل خریداری کے معاہدے کی کوشش؛ بات چیت جاری ہے: وزیر خزانہ
یاد رہے اس سے قبل رواں ماہ روسی صدر نے کہا تھا کہ یورپ اگر جنگ کرنا چاہتا ہے تو روس بھی تیار ہے۔











