منگل,  16 دسمبر 2025ء
سڈنی حملے میں ملوث ساجد اکرم کا تعلق بھارت سے ہے، بھارتی میڈیا کا اعتراف

نئی دہلی(روشن پاکستان نیوز)  بھارتی میڈیا نے سڈنی واقعے کے حملہ آور کا تعلق بھارتی شہر حیدرآباد سے ہونے کا اعتراف کر لیا۔

بھارتی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ سڈنی میں پیش آنے والے حالیہ واقعے کے حملہ آور ساجد اکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا۔ اور ساجد اکرم 1998 میں بھارت سے آسٹریلیا منتقل ہوا تھا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ ساجد اکرم کو اپنے بیٹے کی پیدائش کے وقت آسٹریلوی شہریت حاصل ہوئی تھی۔ اور حملہ آور گزشتہ 27 برسوں کے دوران کم از کم تین مرتبہ بھارت کا سفر بھی کر چکا تھا۔

بھارتی میڈیا نے کہا کہ آسٹریلوی حکام نے واقعے کے بعد حملہ آور کے پس منظر اور سفری تفصیلات سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے بھارتی حکام سے رابطہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ہاتھوں تباہ شدہ بھارت کے 4 رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے

واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں جبکہ آسٹریلوی حکام کی جانب سے مزید تفصیلات سامنے آنا ابھی باقی ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی ساحل پر دو حملہ آوروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور سمیت 16 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔

مزید خبریں