اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) برطانوی جریدا مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کے دوران گرائے گئے 4 رافیل طیاروں کے نمبر سامنے لے آیا۔
عالمی تحقیقاتی رپورٹ نے بھارتی دفاعی برتری کے خود ساختہ بیانیہ کا پردہ چاک کردیا ہے۔ برطانیہ کے دفاعی جریدے ”کِی ایرومیگزین“ کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کی 52 منٹ کی فضائی جنگ میں بھارتی فضائیہ کے چار رافیل لڑاکا طیارے تباہ ہوئے تھے۔
جریدے کے مطابق تباہ ہونے والے رافیل طیاروں کے نمبر بی ایس 001، بی ایس 021، بی ایس 022 اور بی ایس 027 تھے۔
برطانوی دفاعی جریدے کے مطابق بھارت ان چاروں طیاروں کے سیریل نمبرز کے ساتھ کوئی واضح تصاویر پیش کرنے میں ناکام رہا۔ پاکستان کے ملٹی ڈومین آپریشنز نے بھارتی فضائیہ کو مفلوج کیا تھا اور بھارتی پائلٹس بے بس ثابت ہوئے۔
مزید پڑھیں: میسی کے دورہ بھارت میں ان کے نجی جہاز کے چرچے، قیمت آپ کو حیران کردے گی
برطانوی جریدے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے بھارتی فضائیہ کے مجموعی نقصانات میں 4 رافیل، مگ 29، ایس یو 30 اور ہیرون ڈرون شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 10 مئی کو JF-17 C بلاک تھری نے ادھم پور میں بھارتی دفاعی نظام S-400 کو ناکارہ بنا کر تباہ کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی سائبریونٹس نے بھارت کے تقریباً 96 فیصد سوشل نیٹ ورکس، ڈیجیٹل نظام کو مفلوج کیا، پہلی بار کسی فضائیہ نے سائبر اور روایتی عسکری اقدامات یکجا کرکے کارروائی کی۔











