هفته,  31 جنوری 2026ء
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، 4 مشتبہ افراد گرفتار
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، 4 مشتبہ افراد گرفتار

کیلیفورنیا(روشن پاکستان نیوز) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے لاس اینجلس اور اورنج کاؤنٹی میں امیگریشن ایجنٹس اور گاڑیوں سمیت متعدد اہداف کو بم سے نشانہ بنانے کی سازش ناکام بنا دی۔

ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سڈنی میں مسلمانوں کی قبروں کی بے حرمتی، نفرت انگیز واقعے کی شدید مذمت

ایف بی آئی کے مطابق مشتبہ افراد نے لاس اینجلس میں سال نو کی تقریبات میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ  مشتبہ افراد  کا لاس اینجلس میں  سال  نو کے موقع پر  2 امریکی کمپنیوں کو نشانہ بنانے سمیت 5 مختلف مقامات پر دھماکا خیز مواد نصب کرنے کا ارادہ تھا۔

مزید خبریں