اتوار,  14 دسمبر 2025ء
یو اے ای میں سرد ہواؤں کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) متحدہ عرب امارات میں سرد ہواؤں کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی ہے۔

یو اے ای میں آج موسلادھار بارش نے پہاڑوں کو بھی آبشاروں میں تبدیل کر دیا جس سے ملحقہ وادیوں میں پانی داخل ہو گیا۔

شدید بارش اور آندھی نے متحدہ عرب امارات میں سماں باندھ دیا، بارش سے ٹھنڈ میں اضافہ ہو گیا، خلیج ٹائمز کا کہنا ہے کہ نیشنل سینٹر آف میٹیورالوجی (این سی ایم) نے پہلے ہی موسم کے بارے میں پیشگوئی کر دی تھی۔

دبئی، راس الخیمہ اور اس کے اطراف میں صبح کے وقت آسمان پر گہرے سیاہ بادل چھا گئے۔ اس طرح دیکھتے ہی دیکھتے موسم معمول سے ہٹ کر سرد ہو گیا۔

مزید پڑھیں: شدید سردی، بارشیں اور برفباری، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

نیشنل سینٹر آف میٹیورالوجی کا کہنا ہے کہ 16 سے 19 دسمبر تک موسم میں شدت آ سکتی ہے اور اس دوران سرد ہواؤں کے ساتھ مزید بارشیں ہو سکتی ہیں۔ درجہ حرارت میں کمی کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دبئی اور ابو ظہبی پولیس نے شہریوں سے موسم کی شدت کو دیکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری حکومتی ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے محفوظ رہا جا سکے۔

مزید خبریں