هفته,  13 دسمبر 2025ء
امریکا میں موجود 2 ہزار افغان شہریوں کا دہشت گرد تنظیموں سے روابط کا انکشاف

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکا میں موجود 2 ہزار افغان شہریوں کا دہشت گرد تنظیموں سے روابط کا انکشاف ہوا ہے۔

نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر  تلسی گبارڈ نے امریکی میڈیا کو انٹرویو  میں بائیڈن انتظامیہ کے دور میں امریکا آنے والے افغان شہریوں کی جانچ کے سست عمل پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ  آپریشن الائیز ویلکم کے تحت 18 ہزار افغان شہریوں امریکا میں داخل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کے تحت امریکا میں آنے والے افغان شہریوں کی صحیح جانچ نہیں کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ  آپریشن الائیز ویلکم کے تحت آنے والے ہر  ایک افغان شہری کا قریب سے جائزہ لیا جارہا ہے اور اس حوالے سے تمام ادارے متحرک ہیں۔

تلسی گبارڈ نے انکشاف کیاکہ امریکا آنے والے 18 ہزار  میں سے 2 ہزار افغان شہریوں کے  دہشت گرد تنظیموں سے  براہ راست یا ممکنہ  روابط ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت کا روسی شہریوں کو مفت ویزے کی سہولت دینے کا اعلان

  انہوں نےکہا کہ داعش اور دیگر دہشتگرد تنظیمیں مسلسل امریکی سرزمین پر حملوں کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں اور  یہ تنظیمیں امریکا میں ان لوگوں کی تلاش میں ہے جو یہ کام کر سکتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم اس خطرے  کو لے کر کافی سنجیدہ ہے۔

مزید خبریں