بدھ,  10 دسمبر 2025ء
کس ایئرلائن کا عملہ سب سے شائستہ؟ نئی فہرست جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سال 2025 میں مسافروں کی رائے کی بنیاد پر سعودی ایئر لائنز  کے کیبن کریو کو دنیا کا بہترین عملہ قرار دیا گیا ہے۔

اس فہرست میں دیگر چار ایئر لائنز بھی شامل ہیں جن کے بارے میں مسافروں نے مثبت فیڈبیک دیا۔ ان میں سنگاپور ایئرلائنز، قطر ایئر ویز، ورجن اٹلانٹک، اور ایئر نیوزی لینڈ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیر ملکی طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی ایئر لائن کا عملہ پرواز کے دوران “پرسکون اور شائستہ انداز” میں مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کرتا ہے۔ مسافر طویل اور مختصر دونوں پروازوں میں یکساں اعلیٰ معیار کی سروس پر مطمئن نظر آئے۔

سنگاپور ایئرلائنز اور قطر ایئر ویز  نے اپنی مستحکم اور منظم کیبن سروس کے لیے پذیرائی حاصل کی، جبکہ ورجن اٹلانٹک اور ایئر نیوزی لینڈ کے عملے کو دوستانہ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے پر سراہا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ ایئر لائنز نہ صرف سفری تجربے کو آرام دہ بناتی ہیں بلکہ مسافروں کو محفوظ اور خوشگوار سفر کی ضمانت بھی دیتی ہیں۔

مزید خبریں