هفته,  24 جنوری 2026ء
صدرٹرمپ نے بھارت پر نئے ٹیرف لگانے کا عندیہ دیدیا
بھارت نے پاکستان سے جنگ بندی کیلئے امریکا کی کیسے منتیں کیں، حقائق سامنے آ گئے

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر نئے ٹیرف لگانے کا عندیہ دے دیا۔

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میٹنگ کے دوران وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ سے پوچھا کہ بھارت کو امریکا میں چاول ڈمپ کرنے کی اجازت کیوں ہے؟

ٹرمپ نے کہا کہ انہیں محصولات ادا کرنا ہوں گے،کیا انہیں چاول پر چھوٹ ہے؟

مزید پڑھیں: بھارت کا 214 ارب ڈالر کے جوہری منصوبوں کا اعلان

امریکی وزیر خزانہ نے جواب دیا ہم ابھی بھی بھارت کے تجارتی معاہدے پر کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے امریکا اور بھارت کے تعلقات میں سرد مہری ہے، بھارت کی جانب سے امریکا کے ساتھ تجارتی ڈیل فائنل نہ کرنے کا بعد امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پرٹیرف 50 فیصد ٹیکس عائد کیا تھا۔

مزید خبریں