منگل,  09 دسمبر 2025ء
بہترین ایئرپورٹس کی فہرست جاری ، سنگارپور بازی لے گیا
بہترین ایئرپورٹس کی فہرست جاری ، سنگارپور بازی لے گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بزنس ٹریولر نے 2025 کے پانچ بہترین ایئرپورٹس کی فہرست جاری کر دی ہے۔

بزنس ٹریولر کے مطابق سنگاپور چانگی ایئرپورٹ ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا پہلا مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہا، ایئرپورٹ نے ڈیزائن اور مسافروں کی سہولت سے اپنے معیار کو ایک بار پھر ثابت کیا۔

دوحہ کا حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دوسرے نمبر پر ہے ، جو دنیا کے سب سے شاندار اور پُرتعیش ایئرپورٹس میں سے ایک ہے۔ اس میں کشادہ مقامات، منفرد اسٹائل اور جدید ڈیزائن شامل ہیں ، بلند چھتیں، آرٹ انسٹالیشنز اور کشادہ ٹرمینل ایریاز جو روایتی ایئرپورٹ کا رش ختم کر دیتے ہیں۔

تیسرے نمبر پراستنبول ایئرپورٹ ہے، اپنی بے مثال وسعت اور جدید فعالیت کی بدولت ، یورپ کے سب سے بڑے ایئرپورٹس میں سے ایک ہے ، یہ اپنے وسیع ڈیزائن، جدید رن ویز اور خودکار نظاموں کے ذریعے بھاری ٹریفک کو بخوبی سنبھالتا ہے۔

ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ چوتھے نمبر پر رہا، جو ایشیا کے سب سے قابلِ اعتماد اور مؤثر انداز میں چلنے والے ایئرپورٹس میں سے ایک ہے۔ یہ اپنے مسافر دوست ڈیزائن، منظم آپریشنز اور صفائی کے اعلیٰ معیار کی وجہ سے طویل عرصے سے ممتاز مقام رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: تربیتی مشق کے دوران بھارتی فوج کا ٹینک نہر میں ڈوب گیا، ایک فوجی ہلاک

کوالا لمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پانچویں نمبر پر رہا، جو کشادہ فنِ تعمیر، ملائیشیائی مہمان‌ نوازی اور مسلسل بہتر ہوتی سہولیات کا خوبصورت امتزاج پیش کرتا ہے۔ اس کے کھلے، ہوا دار انٹیریئرز اور ٹراپیکل سے متاثر ڈیزائن اسے پرجوش اور خوشگوار احساس دیتے ہیں، جو جدیدیت اور مقامی ثقافتی شناخت کے درمیان ایک خوبصورت توازن قائم کرتا ہے۔

مزید خبریں