منگل,  09 دسمبر 2025ء
سعودی عرب میں طوفانی بارش سے تباہی ، متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں ، اسکول بند
سعودی عرب میں طوفانی بارش سے تباہی ، متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں ، اسکول بند

ربیغ(روشن پاکستان نیوز) سعودی عرب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی۔

سعودی عرب کے شہر ربیغ میں شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، تیز ہواؤں سے متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں ، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ کئی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشگوئی، کب سے تک بارشیں ہونگی؟

ادھر مدینہ منورہ اور ملحقہ علاقوں میں بھی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

رپورٹس کے مطابق شدید بارش برسانے والا سسٹم دیگر شہروں کی جانب بڑھنے لگا ، خراب موسم کے باعث جدہ اور ربیغ میں آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فیصلہ محکمہ موسمیات کے جاری کردہ الرٹ کے بعد طلبہ اور عملے کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا۔

مزید خبریں