بدھ,  10 دسمبر 2025ء
یورپی یونین ختم کرکے خودمختاری انفرادی ممالک کو واپس کر دی جانی چاہئے ، ایلون مسک

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے یورپی یونین کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھاری جرمانہ عائد ہونے پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایلون مسک نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یورپی یونین کو ختم کر دینا چاہیے اور خودمختاری انفرادی ممالک کو واپس کر دی جانی چاہیے تاکہ حکومتیں اپنے لوگوں کی بہتر نمائندگی کر سکیں۔

مسک نے وضاحت کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میں اس حوالے سے سنجیدہ ہوں، مذاق نہیں کر رہا۔

مزید پڑھیں: ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا نے مرسڈیز کو فروخت میں پیچھے چھوڑ دیا

انہوں نے اپنی ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ میں یورپ سے محبت کرتا ہوں، لیکن بیوروکریٹک مونسٹر یورپی یونین سے نہیں۔

یاد رہے کہ ایکس کو یورپی بلاک کے ڈیجیٹل قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایکس پر 120 ملین یوروز ( 140 ملین ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں