اتوار,  07 دسمبر 2025ء
سری لنکا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، اموات 618 ہو گئیں

کولمبو(روشن پاکستان نیوز) سری لنکا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اموات 618 تک پہنچ گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا میں دتوا طوفان کے بعد شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ 200 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ جن کی تلاش اور ریسکیو کا کام جاری ہے۔

سری لنکا میں طوفان دتوا کے بعد مسلسل بارشوں نے صورتحال مزید ابتر کر دی۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر نے لینڈ سلائیڈنگ کے نئے الرٹس بھی جاری کر دیئے۔

گزشتہ ہفتے سیلاب سے تقریباً 20 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔ جو سری لنکا کی آبادی کا تقریباً 10 فیصد بنتے ہیں۔ طوفان کے باعث 75 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا اور 5 ہزار گھر مکمل تباہ ہوئے۔

حکام نے خبردار کیا کہ مسلسل مون سون بارشیں مزید خطرات پیدا کر سکتی ہیں۔ تاہم ریسکیو ٹیموں کا متاثرہ علاقوں میں امدادی کام تیزی سے جاری ہے۔

سری لنکا کے متاثرہ علاقوں میں بجلی، پانی اور بنیادی سہولیات متاثر ہونے سے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ جبکہ بین الاقوامی امدادی تنظیمیں متاثرہ علاقوں میں امداد فراہم کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بوسنیا اور ہرزیگوینا ایسوسی ایشن “Pomozi.ba کا پاکستان میں سیلاب پر انسانی ہمدردی کا ردعمل

سری لنکا حکومت نے اپنے شہریوں سے محفوظ علاقوں میں رہائش اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں