پیر,  01 دسمبر 2025ء
امریکی شہر شکاگو میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، ہزاروں پروازیں منسوخ

شکاگو (روشن پاکستان نیوز) امریکی شہر شکاگو میں شدید برف باری سے نظامِ زندگی متاثر ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق برف باری کے باعث ہوائی سفر بری طرح متاثر ہوا، 2000 سے زائد پروزایں منسوخ کر دی گئیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ گریٹ لیکس ریجن میں آنے والے شدید سرمائی طوفان کے بعد سینکڑوں پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے باعث شکاگو کے اوہیئر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتوار کو مسافروں کا رش لگ گیا۔

مزید پڑھیں: بارشیں اور برفباری، آغاز کب سے ہو گا؟ پیشگوئی سامنے آ گئی

نیشنل ویدر سروس کے مطابق ہفتہ کو اوہیئر ایئرپورٹ پر 8.4 انچ (21.34 سینٹی میٹر) برفباری ریکارڈ کی گئی، جو نومبر میں ایک ہی دن میں ہونے والی سب سے زیادہ برفباری کا نیا ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل 6 نومبر 1951 کو 8 انچ (20.32 سینٹی میٹر) برف پڑی تھی۔

لیک مشی گن کے نزدیک علاقوں میں ہفتے سے اب تک 12 انچ (تقریباً 30 سینٹی میٹر) سے زائد برف پڑ چکی ہے۔ مغربی مشی گن میں سینکڑوں گرجا گھروں نے عبادت گزاروں کو گھر پر رہنے یا آن لائن سروس دیکھنے کی ہدایت دی ہے۔

مزید خبریں