جمعه,  28 نومبر 2025ء
ٹرمپ روس کے زیر قبضہ یوکرینی علاقوں پر روسی اختیار تسلیم کرنے کیلئے تیار ہے، برطانوی میڈیا

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس کے زیر قبضہ یوکرینی علاقوں پر روس کے اختیار کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

برطانوی میڈیا کے دعویٰ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ پیشکش روسی صدرکو پہنچانے کے لیے اپنے ایلچی اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر کو بھیجا۔

ذرائع کے مطابق ٹرمپ نے روس کے ساتھ جنگ بندی کے بدلے یہ اقدام کرنے کی تجویز دی، جس میں وہ مقبوضہ یوکرینی علاقوں پرروسی کنٹرول کو تسلیم کرنے کیلئے تیار ہیں اس اقدام کا مقصد یوکرین اور روس کے درمیان امن معاہدے کو آگے بڑھانا بتایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: فائرنگ کا واقعہ پوری امریکی قوم اور انسانیت کے خلاف جرم ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

ٹیلی گراف کے مطابق یہ پیشکش روس کی جنگی پیش قدمی کو تسلیم کرنے اور ممکنہ طور پر کشیدگی کم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔

اس دوران اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ یوکرین یا امریکی کانگریس نے اس تجویز پر کسی ردعمل کا اظہار کیا ہے یا نہیں۔

یہ معاملہ عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور بین الاقوامی سیاست میں نئے پیچیدگیوں کو جنم دے سکتا ہے۔

مزید خبریں