جمعرات,  27 نومبر 2025ء
فائرنگ کا واقعہ پوری امریکی قوم اور انسانیت کے خلاف جرم ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فائرنگ کے واقعہ کو پوری امریکی قوم اور انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔

امریکی صدر نے واقعے سے متعلق اپنے بیان میں فائرنگ کرنے والے شخص کو جانور قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے کو بھاری قیمت چکانی ہوگی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وائٹ ہاؤس سے چندقدم کے فاصلے پرنیشنل گارڈزکوگولی ماری گئی، یہ واقعہ نفرت اوربرائی کی علامت ہے، حملہ ایک دہشت گردانہ کارروائی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق مشتبہ شخص 2021 میں افغانستان سے امریکا میں داخل ہوا تھا، بائیڈن دور میں افغانستان سے داخل ہونے والے ہر غیر ملکی کی دوبارہ جانچ ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ پوری امریکی قوم اورانسانیت کے خلاف جرم ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ واقعہ اُن کی امیگریشن اور سکیورٹی کی پالیسیوں کی نااہلی کی مثال ہے اور اعلان کیا کہ اب ہر اُس افغان پناہ گزین کی دوبارہ جانچ کی جائے گی جنہیں 2021 کے بعد امریکہ میں داخل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: یوکرین امن منصوبے پر پیشرفت کو تیار؛ ٹرمپ نے بھی ڈیڈ لائن میں نرمی کر دی

صدر ٹرمپ نے حکم دیا کہ دارالحکومت میں فوراً مزید 500 اضافی اہلکار تعینات کیے جائیں تاکہ مستقبل کے حملوں سے نمٹا جاسکے۔ اس موقع پر انہوں نے جو لوگ ہمارے وطن سے محبت نہیں کرتے، انہیں یہاں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید خبریں