بدھ,  26 نومبر 2025ء
تھائی لینڈ میں بارشوں کا 300 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 19 افراد ہلاک

بینکاک(روشن پاکستان نیوز) تھائی لینڈ میں بارشوں کا 300 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ مختلف حادثات میں 19 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کے جنوبی علاقے میں مون سون کی تیز بارشوں نے تباہی مچا دی۔ اور جنوبی تھائی لینڈ میں 19 نومبر سے جاری بارشوں نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیئے۔

صرف 3 روز میں تھائی لینڈ کے جنوبی علاقوں میں مجموعی طور پر 630 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ہٹ یائی میں 21 نومبر کو ایک ہی روز میں 335 ملی میٹر بارش ہوئی۔

تھائی لینڈ میں طوفانی بارشوں کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی۔ اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث متعدد علاقے زیر آب آگئے۔

تھائی حکام نے بارش کے ساتھ سیلابی صورتحال میں پھنسے ہوئے افراد کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔

جنوبی علاقے میں سیلابی صورتحال کے باعث متعدد شہریوں کی ویڈیوز سامنے آئیں۔ جو بجلی کے تاروں پر چل کر اپنی جان بچانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں: ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی سرحد پر تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے سے 300 افراد لاپتہ

حکام کے مطابق سیلاب اور کرنٹ لگنے کے حادثات میں 19 افراد ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

مزید خبریں