بدھ,  26 نومبر 2025ء
یوکرین کو مزید ایئر ڈیفنس میزائلز فراہم کریں گے، برطانوی وزیراعظم

لندن(روشن پاکستان نیوز) برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمرنے کہا ہے کہ برطانیہ آنے والے ہفتوں میں یوکرین کو مزید ایئر ڈیفنس میزائلز فراہم کرے گا تاکہ روسی حملوں کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کی فضائی صلاحیت مضبوط بنانا یورپی سلامتی کے لئے ناگزیر ہے اور برطانیہ اس سلسلے میں اپنا کردارمزید بڑھا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواستیں، پاکستان کا حیران کن نمبر

کیئر اسٹارمرکا کہنا تھا کہ منجمد روسی اثاثوں کی بنیاد پریوکرین کی مالی معاونت کے حوالے سے برطانیہ یورپی یونین کے ساتھ مکمل ہم آہنگی رکھتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یوکرین کی تعمیرِ نو اور جنگی ضروریات پوری کرنے کے لیے یورپی اتحادیوں کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی پر کام جاری ہے۔

برطانوی وزیر اعظم نے زوردیا کہ یوکرین کو دفاعی اورمعاشی مدد فراہم کرنا عالمی استحکام کیلئے اہم ہے جبکہ برطانیہ اتحادیوں کے ہمراہ اس حمایت کو مزید مؤثر بنانے کے اقدامات جاری رکھے گا۔

مزید خبریں