لندن (روشن پاکستان نیوز)برطانیہ میں سیاسی پناہ کے لئے درخواستیں دینے والوں کی پاکستانی کی بڑی تعداد سامنے آ گئی۔
موقر انگریزی اخبار کی رپورٹ نے اعداد و شمار جاری کئے جس کے مطابق 2024 میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کے لئے جمع کرائی گئی 40 ہزار درخواستوں میں سے 11 ہزار سے زائد درخواستیں پاکستانیوں کی تھیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ 2022 کے بعد سے یہ تعداد پانچ گنا زیادہ ہے اور پاکستانی پناہ کے لئے 11 ہزار درخواستوں کے ساتھ 175 ممالک میں سرفہرست ہیں۔
تمام پاکستانی جنہوں نے پناہ کے لیے درخواست دی وہ وزٹ، ورک اور اسٹڈی ویزوں کے ذریعے قانونی طور پر انگلینڈ میں داخل ہوئے۔
مزید پڑھیں: برطانیہ کے امیگریشن نظام میں بڑی تبدیلی، مستقل رہائش کے لیے 30 سال کا انتظار
انگلینڈ کے شیڈو ہوم سیکرٹری کرس فلپ نے سرحدی ویزا سسٹم کے غلط استعمال کو حکومت کی مکمل ناکامی قرار دیا اور کہا کہ سخت اقدامات کے ذریعے اسے روکنے کی ضرورت ہے۔











