اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک مختصر بیان میں دعویٰ کیا کہ غزہ میں حماس کے ایک مقامی کمانڈر کو مار دیا گیا ہے، تاہم کچھ ہی دیر بعد یہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی گئی۔
جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا تھا کہ مارے جانے والا کمانڈر علأ الحدیدی ہے جو حماس کے پروڈکشن ہیڈکوارٹرز میں سپلائی کا انچارج تھا۔
فوج نے یہ واضح نہیں کیا کہ علأ الحدیدی کب یا کس کارروائی میں مارا گیا۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس بارے میں تفصیلی بیان بعد میں جاری کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو واشنگٹن ڈی سی میں فوج کی تعیناتی سے روک دیا
حماس نے کمانڈر کی مبینہ شہادت پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز غزہ پر فضائی حملہ کیا تھا جس کے بارے میں وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا تھا کہ حماس کی جانب سے اسرائیل کے زیر کنٹرول علاقے میں جنگجو بھیجنے کے جواب میں یہ حملہ کیا گیا۔
انہوں نے ہفتے کے روز کہا کہ حماس کے 5 سینئر ارکان مارے گئے۔ غزہ کے محکمہ صحت کے حکام نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم 20 فلسطینی مارے گئے۔











