نیویارک(روشن پاکستان نیوز)انسٹا گرام میں ایک نئے فیچر فرینڈ میپ کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
اس فیچر کے ذریعے آپ اپنے دوستوں کو فوٹو شیئرنگ سروس میں ایک میپ جیسے یوزر انٹرفیس میں دیکھ سکیں گے۔
یہ فیچر اسنیپ چیٹ کے اسنیپ میپ سے ملتا جلتا ہے۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے اس فیچر کے بارے میں بتاتے ہوئے اس کے اسکرین شاٹ شیئر کیے۔
مزیدپڑھیں:لیاقت چٹھہ کے الزامات کا معاملہ، توہین الیکشن کمیشن اور کریمنل کارروائی کی سفارش کر دی گئی
اسکرین شاٹ سے عندیہ ملتا ہے کہ فرینڈ میپ کے ذریعے آپ انسٹا گرام پر اپنے دوستوں کی لوکیشن دیکھ سکیں گے۔
لوکیشن شیئرنگ کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا اور آپ دوستوں سے لوکیشن چھپانے کے لیے گیسٹ موڈ کا انتخاب کرسکیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ فرینڈ میپ میں صارفین نوٹس بھی تحریر کر سکیں گے جن سے دوستوں کو یہ علم ہوگا کہ آپ کسی جگہ پر کیا کر رہے ہیں۔