جمعه,  21 نومبر 2025ء
بھارت اور بنگلادیش میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ڈھاکا میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بنگلہ دیش میں جمعے کی صبح آنے والے طاقتور زلزلے نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

پولیس اور محکمہ صحت کے مطابق زلزلے نے مختلف علاقوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 5.7 شدت کا یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 38 منٹ پر نرسنگدی کے قریب آیا، جو دارالحکومت ڈھاکا سے تقریباً 33 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

مزید پڑھیں: ترکیہ میں شدید زلزلہ ، متعدد عمارتوں کو نقصان

زلزلے کے جھٹکے ڈھاکا سمیت قریبی شہروں میں بھی محسوس کیے گئے، جہاں شہری عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

حکام کے مطابق امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

زلزلے کے بعد کسی بڑے ڈھانچے کو نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی، تاہم مقامی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کیلئے ٹیمیں روانہ کر دی ہیں۔

مزید خبریں