بدھ,  12 نومبر 2025ء
لیبیا کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی الٹ گئی، 42 لاپتہ، 7 افراد کوبچا لیا گیا

طرابلس(روشن پاکستان نیوز) لیبیا کے ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی ایک کشتی الٹنے سے 42 افراد لاپتہ ہوگئے جبکہ 7 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔

خبرایجنسی کے مطابق کشتی میں مجموعی طور پر 49 افراد سوار تھے جو غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کررہے تھے۔

مزید پڑھیں: اٹلی کے قریب تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوب گئیں ، پاکستانیوں سمیت 100 سے زائد افراد سوار تھے

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ چھ روز قبل پیش آیا جب کشتی نے مغربی لیبیا کے ساحلی شہر زوارہ سے سفر شروع کیا، دورانِ سفر موسم کی خرابی اوراونچی لہروں کے باعث کشتی الٹ گئی۔

مزید خبریں