دہلی(روشن پاکستان نیوز) بھارتی ریاست دہلی میں ایک دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک، کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکہ ہوا،متعدد گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں، حکام نے فوری طور پر علاقے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے اور مقامی پولیس و ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حفاظتی اقدامات شروع کر دیے ہیں واقعے کے محرکات اور دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: غزہ میں دھماکہ، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، بیت المقدس میں فائرنگ سے 7 افراد مارے گئے
عینی شاہدین نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی دلی لال قلعہ کے قریب دھماکہ سی این جی سلنڈر پھٹنے سے ہوا، اچانک دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔











