داغستان(روشن پاکستان نیوز) روس کے داغستان ریجن میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے پہلے دو حصوں میں ٹوٹ گیا جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے پہاڑی ریجن داغستان میں ملٹری پلانٹ پر کام کرنے والے ملازمین کا ہیلی کاپٹر پہلے ایک چٹان سے ٹکرانے کے بعد دو ٹکڑے ہوا۔
سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پائلٹ نے دو ٹکڑوں میں بٹے ہیلی کاپٹر کو پانی میں لینڈ کرنے کی کوشش کی لیکن پھر اڑان بھری تاکہ ہیلی کاپٹر کو کسی ہموار زمینی سطح پر لینڈ کرایا جا سکے۔
مزید پڑھیں: روس میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پائلٹ نے کچھ دیر تک ہیلی کاپٹر کو ہوا میں رکھا لیکن پھر ہیلی کاپٹر بے قابو ہوکر گھومتا ہوا زمین پر گر کر تباہ ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں ملٹری پلانٹ پر کام کرنے والے ڈپٹی جنرل ڈائریکٹر، چیف انجینئر اور چیف ڈیزائنر سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔











