اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی سرحد پر تارکین وطن کی کشتیاں ڈوب گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق ملائیشین میری ٹائم اتھارٹی کا بتانا ہے کہ کشتی ڈوبنے کا واقعہ تین دن قبل پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوا اور 300 افراد لاپتہ ہیں جبکہ 10 افراد کو بچالیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک کشتی میں میانمار، روہنگیا اور بنگلا دیشی تارکین وطن سوار تھے جبکہ دو دیگر کشتیوں کے بھی لاپتا ہونے کی اطلاع ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ملائیشیا آنے والے 300 سے زائد افراد پہلے ایک بڑے جہاز میں سوار تھے، بعد میں انھیں 100،100کی تین چھوٹی کشتیوں پر منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں: اٹلی کے قریب تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوب گئیں ، پاکستانیوں سمیت 100 سے زائد افراد سوار تھے
رپورٹ کے مطابق بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔











