هفته,  08 نومبر 2025ء
جرمنی نے کارکنوں کی کم از کم فی گھنٹہ اجرت ریکارڈ حد تک بڑھا دی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) جرمن حکومت نے ملک میں کارکنوں کی کم از کم فی گھنٹہ اجرت ریکارڈ حد تک بڑھا کر 14.60 یورو کر نے کی منظوری دے دی ۔

جرمن وزیر محنت بیربل باس نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے ملکی کارکنوں کی کم از کم فی گھنٹہ اجرت بڑھانے کی منظوری دے دی ہے ،اجرت میں نیا اضافہ دو مراحل میں کیا جائے گا۔

اضافے کے پہلے مرحلے میں فی گھنٹہ اجرت کی یہ رقم یکم جنوری 2026ء سے بڑھا کر 13.90 یورو کی جائے گی، اس کے بعد یکم جنوری 2027ء سے مزید اضافہ کر کے یہی فی گھنٹہ اجرت 14.60 یورو کر دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ایران نے جرمنی، فرانس اور برطانیہ سے اپنے سفیر واپس بلا لیے

اس وقت ملک میں جزوقتی ملازمتیں کرنے والے کارکنوں کے لیے کم از کم فی گھنٹہ اجرت 12.82 یورو (14.90 ڈالر کے برابر) بنتی ہے۔

جرمن وزارت روزگار کے اعداد و شمار کے مطابق فی گھنٹہ اجرت میں اس اضافے سے تقریباً چھ ملین کارکنوں کو مالی فائدہ ہو گا۔

مزید خبریں