جمعه,  07 نومبر 2025ء
روس میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی
روس میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی

ماسکو(روشن پاکستان نیوز) روس کے ایک رہائشی علاقے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران اچانک ٹیکنیکل خرابی کا شکار ہوگیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر ایک رہائشی مکان سے ٹکرا گیا، جس کے بعد مکان میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگیا۔

امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب سوشل سیکیورٹی اور آئی ایل او کا ہیلتھ سروسز اکیڈمی کا دورہ، مزدوروں کی صحت کے فروغ پر اتفاق

حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ ہیلی کاپٹر میں پیش آنے والی تکنیکی خرابی کی نوعیت کا تعین کیا جا سکے۔

روسی ایوی ایشن اتھارٹیز نے واقعے کے بعد تمام متعلقہ اداروں کو حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

مزید خبریں