لندن(روشن پاکستان نیوز)برطانیہ نے یوکرین کو فوری طور پر مطلوبہ توپ خانے کے گولہ بارود کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد دینے کے لیے 245 ملین پانڈ (311 ملین ڈالر)کے نئے دفاعی پیکج کا اعلان کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیرِ دفاع گرانٹ شیپس نے کہا کہ یوکرین کی مسلح افواج نے تمام تر مشکلات کے خلاف لڑتے ہوئے روس کے 2022 کے حملے میں قبضے میں لیے گئے زمین کے بڑے حصے پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ لیکن وہ بین الاقوامی برادری کی حمایت کے بغیر یہ جنگ نہیں جیت سکتے – اور اسی وجہ سے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ یوکرین فتح کی طرف پیش قدمی جاری رکھ سکے، ہم ضروری اقدامات جاری رکھیں گے۔وزارتِ دفاع (ایم او ڈی)نے کہاکہ نئی فنڈنگ کا استعمال سپلائی چین کی خریداری اور تقویت کے لیے کیا جائے گا تاکہ یوکرین کے ذخائر میں بہتری کے لیے فوری طور پر مطلوبہ توپ خانے کا گولہ بارود تیار کیا جائے۔
مزیدپڑھیں:جعلی الیکشن کے نتیجہ میں حکومت بنانے والے ہائی جیکرز اور قبضہ گروپ ہیں، سراج الحق
ایم او ڈی نے مزید کہاکہ یوکرین خاص طور پر اپنے توپ خانے کے انتہائی مثر استعمال کے لیے جانا جاتا ہے جو یوکرین کی میدانِ جنگ میں کامیابیوں کے لیے اہم ثابت ہوا ہے اور وہ روس کی افواج کو مسلسل ہزیمت سے دوچار کر رہا ہے اور انہیں اہم کامیابیاں حاصل کرنے سے روک رہا ہے۔