پیر,  03 نومبر 2025ء
ٹرمپ کا پاکستان سمیت کئی ممالک کی جانب سے جوہری تجربات کرنے کا دعویٰ
ٹرمپ کا پاکستان سمیت کئی ممالک کی جانب سے جوہری تجربات کرنے کا دعویٰ

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین ، روس ، شمالی کوریا اور پاکستان سمیت کئی ممالک جوہری ہتھیاروں کے تجربات کررہے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ  روس اور چین جوہری ہتھیاروں کے ٹیسٹ کرتے ہیں، شمالی کوریا اور پاکستان بھی تجربات کررہےہیں لیکن وہ جاکر کسی کو نہیں بتاتے۔

ٹرمپ نے کہا کہ  یہ ایک بڑی دنیا ہے، آپ کو معلوم نہیں ہوتا کہ  وہ کہاں ٹیسٹ کر رہے ہیں، وہ زمین کے نیچے ٹیسٹ کرتے ہیں جہاں لوگ نہیں جانتے کہ ٹیسٹ کے دوران کیا ہو رہا ہے، آپ کو زمین تھوڑی ہلتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔

امریکی صدر نے انٹرویو میں کہا کہ اب ہمیں بھی ٹیسٹ کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کیلئے ویزے کی حد مقرر کر دی

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ٹرمپ نے امریکی فوج کو فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا حکم دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے محکمہ جنگ کو ایٹمی  ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا حکم دے دیا ہے اور یہ عمل فوری طور پر شروع کیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے لکھاکہ امریکا کو ان ممالک کے مقابلے میں برابر کی سطح پر ہونا چاہیے جو یہ پروگرام رکھتے ہیں۔

مزید خبریں