پیر,  03 نومبر 2025ء
سال 2025 میں دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری، امریکا پہلے نمبر پر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ نے سال 2025 کے لیے دنیا کے 50 طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں امریکا ایک بار پھر سرفہرست رہا۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کو سیاسی اثرورسوخ، مضبوط معیشت، جدید فوجی طاقت اور عالمی اتحادوں میں قائدانہ کردار کے باعث دنیا کا سب سے طاقتور ملک قرار دیا گیا ہے۔

فہرست میں چین دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ برطانیہ چوتھے اور جرمنی پانچویں نمبر پر ہے۔ ایشیا کے نمایاں ممالک میں جنوبی کوریا چھٹے، جاپان آٹھویں، سعودی عرب نویں، بھارت بارہویں اور ترکی سترہویں نمبر پر ہیں۔

آسٹریلیا 18ویں، قطر 19ویں اور متحدہ عرب امارات 11ویں نمبر پر شامل ہیں، جو مشرقِ وسطیٰ میں اپنی معاشی و دفاعی پوزیشن مضبوط کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکہ میں صدر ٹرمپ کیخلاف ہر ریاست میں بڑے پیمانے پر مظاہرے

دلچسپ بات یہ ہے کہ بنگلہ دیش نے بھی پہلی مرتبہ اس فہرست میں جگہ بنائی ہے اور 47ویں نمبر پر موجود ہے، جبکہ اردن 50ویں پوزیشن پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق طاقتور ممالک وہ ہیں جو عالمی سیاست، معیشت اور سلامتی کے فیصلوں پر اثرانداز ہوتے ہیں، مضبوط فوج رکھتے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر اپنی موجودگی منواتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک طاقتور ملک وہ ہوتا ہے جو عالمی سطح پر قیادت کرے، معیشت میں اثر رکھے، سیاسی طور پر مؤثر ہو، عالمی اتحادیوں میں مضبوط ہو اور دفاعی لحاظ سے مستحکم ہو۔

مزید خبریں