اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) افغانستان میں زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں، 20 افراد جاں بحق جبکہ 320 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
افغانستان کے ہندو کش خطے میں 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز مزار شریف سے 45 کلومیٹر دور اور گہرائی 12 کلو میٹر تھی، مزار شریف سمیت دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان میں زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں، 20 افرادجاں بحق اور 320 افراد زخمی ہو گئے ہیں، زلزلے کے جھٹکے پاکستان، ازبکستان، ایران اور تاجکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔
مزید پڑھیں: ترکیہ میں شدید زلزلہ ، متعدد عمارتوں کو نقصان
افغانستان میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، رات کے وقت آنے والے زلزلے میں لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
یاد رہے کہ افغانستان میں 31 اگست 2025 کو آنے والے زلزلے میں دو ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔











