جمیکا: صدر اب تک کے سب سے خطرناک سمندری طوفان “میلیسا” نے جمیکا میں تباہی مچا دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میلیسا طوفان راستے میں آنے والی ہر چھوٹی بڑی شے کو توڑتا ہوا آگے بڑھ گیا۔ جمیکا کے تمام قصبوں، دیہاتوں اور شہروں میں ہر طرف ملبے کا ڈھیر ہی ڈھیر ہے۔
رپورٹ کے مطابق طوفان میں جانی نقصان کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ البتہ اندازہ ہے کہ جانی نقصان کم سے کم ہوا ہو گا۔ تاہم حتمی رپورٹ آنے تک انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق جمیکا کے تمام علاقوں میں شہری اور امدادی کارکن مل کر ملبہ سمیٹ رہے ہیں۔ جبکہ کئی عمارتوں میں طوفانی بارش کا پانی جمع ہے۔ اور متعدد بجلی کے کھمبے گر گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے بہت سے علاقے بجلی اور انٹرنیٹ کی سہولت سے محروچ ہو گئے ہیں۔
سمندری طوفان جمیکا میں تباہی مچانے کے بعد کمزور ہو کر کیٹیگری فور تک پہنچ گیا ہے۔ تاہم میلیسا اب کیوبا میں پوری طاقت کے ساتھ تباہی مچا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سمندری طوفان ’’راگاسا‘‘ فلپائن سے ٹکرا گیا، چین اورہانگ کانگ میں بھی ہنگامی صورتحال
جمیکا میں محدود مواصلات کے باعث تفصیلی رپورٹس نہیں آ رہیں۔ جس کی وجہ سے نقصان کا درست تخمینہ نہیں لگایا جا سکتا۔











