واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون کو تمام ایٹمی ہتھیاروں کو فوری ٹیسٹ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک اپنے ایٹمی ہتھیار چیک کررہے ہیں، ہمیں بھی کرنا چاہئے، صدر ٹرمپ نے محکمہ جنگ کو ایٹمی ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا حکم دے دیا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کو ان ممالک کے مقابلے میں برابر کی سطح پر ہونا چاہیے جو ایٹمی پروگرام رکھتے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ ہتھیار امریکا کے پاس ہیں، روس دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پانچ برسوں میں چین امریکا کے برابر آ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: کچھ چیزوں پر اتفاق ہے، بہت سی پر ہوجائے گا، ٹرمپ کی شی جن پنگ سے ملاقات میں گفتگو
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اس لئے کیا کیونکہ دوسرے ممالک کے پاس ٹیسٹنگ پروگرام موجود ہیں۔انہوں نے ٹیسٹنگ کے عمل کو فوری شروع کرنے کا حکم دیا۔











