اتوار,  26 اکتوبر 2025ء
ملائیشیا پہنچنے پر ٹرمپ کا روایتی رقص سے استقبال، امریکی صدر خود بھی جھوم اٹھے

کوالالمپور(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملائیشیا کے دورے پہنچے تو  ائیرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر فنکاروں کی جانب سے روایتی رقض بھی پیش کیا گیا جسے دیکھ کر امریکی صدر نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور خود بھی جھومنے لگے، ٹرمپ نے اس موقع پر امریکا اور ملائیشیا کے پرچم بھی لہرائے۔

ٹرمپ کا یہ دورہ ایشیا کے کئی ممالک کے دورے کا پہلا مرحلہ ہے۔ وہ اس سفر کے دوران کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان ایک جامع جنگ بندی معاہدے کی دستخطی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں: حماس نے یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہ کیں تو امن معاہدے میں شامل ممالک کارروائی کرینگے، ٹرمپ

ملائیشیا کے بعد ٹرمپ جاپان جائیں گے، جہاں ان کی ملاقات نئی وزیر اعظم سانائے تاکائچی سے ہوگی۔ اس کے بعد وہ جنوبی کوریا کا رخ کریں گے جہاں ان کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات متوقع ہے۔

مزید خبریں