واشنگٹن (رشن پاکستان نیوز) امریکی عہدے دار نے دعویٰ کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے چینی صدر سے ملاقات میں تجارتی تعلقات پر بات کریں گے۔
امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ امریکی و چینی صدور کی ملاقات میں دیگر امور پر بھی گفتگو کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق دو ہفتے کے دوران چین کے اعلان کردہ کچھ اقدامات پر امریکا کو تشویش ہے۔
مزید پڑھیں: آئی ایم ایف کاگندم پالیسی پر اعتراض، پاکستان نے تحفظات دور کردیے
ادھر چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکا چین کے خلاف تجارت سے متعلق بےبنیاد الزامات لگارہا ہے، امریکی الزامات اور اس سے متعلق تحقیقاتی اقدامات کی مخالفت کرتے ہیں۔
چینی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا کہ امریکا غلط رویے کو فوراً درست کرے۔











