هفته,  25 اکتوبر 2025ء
لندن میں آج شب گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کیوں کردی جائیں گی؟

لندن(روشن پاکستان نیوز)  میں سمرٹائم ختم ہونےکا وقت آن پہنچا جس کے بعد اب وہاں گھڑیاں آج شب ایک گھنٹہ پیچھے کردی جائیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی شب 2 بجتے ہی گھڑیوں کو ایک گھنٹہ پیچھے کرکے ایک بجا دیاجائے گا۔

میڈیا رپورٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ گھڑیوں میں وقت ایک گھنٹہ پیچھے کرنے کا مقصد سورج کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے۔

یہ ونٹرٹائم آئندہ برس 29 مارچ تک جاری رہے گا جس کے بعد گھڑیوں کو پھر ایک گھنٹہ آگے کردیا جائے گا جب کہ اتوار کی صبح گھڑیوں میں وقت کی تبدیلی سے لوگوں کوایک گھنٹہ زائد سونے کاموقع ملے گا۔

مزید پڑھیں: جدہ میں پاکستانی حج والنٹیئرز کے اعزاز میں تقریبِ تقسیمِ اسناد منعقد

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ وغیرہ میں وقت خودبخود درست ہوجاتا ہے جب کہ کار اور دیوار میں لگی گھڑیوں میں وقت کو خود ٹھیک کرنا پڑتا ہے۔

لندن میں وقت میں ایک گھنٹے تبدیلی سے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان وقت کا فرق 4 سے بڑھ کر 5 گھنٹے ہوجائے گا۔

مزید خبریں