بدھ,  22 اکتوبر 2025ء
ترکی میں شوہر کو سابقہ بیوی کا فون نمبر موٹی کے نام سے رکھنے پر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

استبول(روشن پاکستان نیوز) ترکی کی عدالت نے شوہر کو اپنی سابقہ بیوی کا نمبر فون میں موٹی کے نام سے درج کرنے پر مالی اور اخلاقی معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر اوشاک کی عدالت میں طلاق کے مقدمے کے دوران بیوی نے الزام عائد کیا کہ اس کے شوہر نے اس کا نمبر توہین آمیز نام سے درج کیا تھا، جو اس کی ذاتی عزت کے خلاف ہے۔

عدالت نے اس اقدام کو سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شوہر کو حکم دیا کہ وہ اپنی سابقہ بیوی کو مالی اور اخلاقی ہرجانہ ادا کرے۔

سوشل میڈیا پر عدالت کے فیصلے کے بعد بحث چھڑ گئی، کچھ صارفین نے اسے مثبت اقدام قرار دیا، تو کچھ کا کہنا تھا کہ یہ نام کبھی کبھی پیار بھرا لقب بھی ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: کرکلیز میں فراڈ کا بڑا مقدمہ: سابق ایم پی شاہد ملک اور کونسلر پال مور عدالت میں پیش

ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ ازدواجی تعلقات اور ذاتی عزت کے تحفظ کے حوالے سے اہم قانونی مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، اور شہریوں کو اپنے رویے اور الفاظ کے استعمال میں محتاط رہنے کی ترغیب دیتا ہے۔

مزید خبریں