منگل,  21 اکتوبر 2025ء
سعودی ولی عہد 18 نومبر کو امریکا کا دورہ کریں گے، صدر ٹرمپ سے ملاقات طے
سعودی ولی عہد 18 نومبر کو امریکا کا دورہ کریں گے، صدر ٹرمپ سے ملاقات طے

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 18 نومبر کو امریکا کا اہم دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات طے پا گئی ہے، ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی سیکیورٹی صورتِ حال، توانائی کے شعبے میں تعاون اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے نئے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنیکی پیشکش مسترد کر دی

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے استحکام اورخطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر بھی غور کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان اس دورے کے دوران واشنگٹن کے علاوہ نیویارک اورلاس اینجلس میں بھی مختلف کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید خبریں