ریاض(روشن پاکستان نیوز) سعودی عرب نے پاکستان اور افغانستان کے مابین سرحدی کشیدگی کے خاتمے کیلئے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔
سعودی عرب نے پاکستان اور افغانستان میں فوری جنگ بندی اور قیام امن کے لئے میکانزم معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کی تمام کوششوں کا اعادہ بھی کیا اور دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدی کے خاتمے کیلئے اس معاہدے کو مثبت قدم قرار دیا
سعودی وزار ت خارجہ نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ یہ مثبت قدم دونوں ممالک کی سرحد پر جاری کشیدگی کے خاتمے کا باعث بنے گا، سعودی وزارت خارجہ کا یہ بیان اس امر کی عکاسی ہے کہ بین الاقوامی برادری افغانستان اور پاکستان کے درمیان سرحد کو تسلیم کرتی ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی کے معاہدے اور دونوں ممالک کے درمیان پائے دار امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے میکانزم کے قیام کا خیر مقدم کیا ہے۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے نادرا کی خصوصی سہولت
یہ معاہدہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران طے پایا۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق مملکت ہمیشہ اس بات کی خواہاں رہی ہے کہ امن و سلامتی قائم ہو تاکہ پاکستان اور افغانستان کے برادر عوام کے لیے استحکام اور خوش حالی کو یقینی بنایا جا سکے۔
سعودی عرب نے اس موقع پر قطر اور ترکی کی جانب سے کی گئی سفارتی کوششوں اور اُن کے تعمیری کردار کو بھی سراہا۔