ڈھاکا(روشن پاکستان نیوز) بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو سیکشن میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث ایئرپورٹ پر ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کے بعد انتظامیہ نے فوری طور پرایئرپورٹ کی تمام پروازوں کی آمد و رفت عارضی طورپرمعطل کردی ہے تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔
مزید پڑھیں: 2025 کا پہلا ایم پاکس کیس پشاور ائیر پورٹ سے رپورٹ
ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق آگ پرقابو پانے کے لئے فائربریگیڈ کی کم ازکم 9 گاڑیاں موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
ایئرپورٹ کے کارگو ٹرمینل سے اٹھتا ہوا دھواں کئی کلومیٹر دور تک دیکھا جا رہا ہے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے اردگرد کے علاقوں کو خالی کرا لیا ہے۔
اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق صورتحال پرقابو پاتے ہی پروازوں کی بحالی کا عمل شروع کیا جائے گا۔